ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سماج وادی پارٹی کا الیکشن کمیشن سے اوپینین پول پر پابندی لگانے کا مطالبہ

سماج وادی پارٹی کا الیکشن کمیشن سے اوپینین پول پر پابندی لگانے کا مطالبہ

Sun, 23 Jan 2022 19:35:13    S.O. News Service

لکھنؤ،23؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے الیکشن کمیشن سے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران مختلف چینلوں پر شائع کئے جا رہے اوپینین پول کی براڈ کاسٹننگ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم نے اتوار کو چیف الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں کہا کہ اترپردیش میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد اس طرح کے اوپینین پول کی ترسیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے دلیل دی ہے کہ ریاست میں آٹھ جنوری کو ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد 21 جنوری کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے نامزدگی کی تاریخ بھی ختم ہوچکی ہے۔ اس دوران نیوز چینلوں پر لگاتار اوپینین پول دکھائے جا رہے ہیں۔ اس سے ووٹر گمراہ ہو رہے ہیں۔

نریش اتم نے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کمیشن سے اوپینین پول پر فوراً پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپینین پول کی ترسیل سے انتخابی عمل متاثر ہو رہا ہے۔ ریاست میں آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے اوپینین پول کی ترسیل پر فوری اثر سے پابندی لگائی جائے۔


Share: